پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی مہم سرد پڑنے لگی

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر پی سی بی نے پراسرار خاموشی اختیار کرلی۔

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر پی سی بی نے پراسرار خاموشی اختیار کرلی۔

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی نے پراسرار خاموشی اختیار کرلی۔


ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور رواں برس شیڈول ورلڈ الیون کو مہمان بنانے کے حوالے سے تیاریاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا تھا کہ ہمارا ورلڈ الیون انتظامیہ کے ساتھ 3 سال تک کا معاہدہ ہے۔

سمجھوتے کے مطابق ورلڈ الیون 2018ء میں اکتوبر، نومبر کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی، جب سابق چیئرمین بورڈ سے سوال کیا گیا تھا کہ اس دوران پاکستان ٹیم انٹرنیشنل دوروں کے دوران مصروف ہوگئی تو نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم اس کی بھی کوئی راہ نکالیں گے۔ نجم سیٹھی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد موجودہ بورڈ انتظامیہ کی مسلسل خاموشی کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ پی سی بی حکام ورلڈ الیون کو پاکستان کے دورے پر بلانے کے حق میں نہیں۔
Load Next Story