لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا عمل قبول نہیں کریں گے اسلم رئیسانی

این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں اپنا حق دیا جائے، اسلم رئیسانی

این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں اپنا حق دیا جائے،اسلم رئیسانی (فوٹو: فائل)

رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز مشرف کے نافذ کیے گئے قوانین کو ختم کیا اور اب لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔


بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 35 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم پرست نہیں بلکہ بلوچ اور پشتون قوم کا خادم ہوں اور گوادر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اس لیے بلوچ مفاد کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور لوگوں کو ووٹ کے لیے اغوا کیا گیا، ہم نے سابق آمر پرویز مشرف کے نافذ کردہ قوانین کو ختم کیا لیکن لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا عمل قبول نہیں کیا کریں گے۔


نواب اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں اپنا حق دیا جائے۔

Load Next Story