حفیظ سری لنکن پریمیئر لیگ میں ڈیبیویادگارنہ بناسکے

محمد حفیظ ایک کے انفرادی اسکور پر عمرگل کی گیند پر شعیب ملک کا کیچ بنے.

ہم وطنوں عمرگل اورشعیب ملک کی ستم گری کاشکار ہوکرصرف1رن تک محدود رہے (فوٹو : اے ایف پی)

KARACHI:
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی قائد محمد حفیظ سری لنکن پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو یادگار نہ بنا سکے، ویامبا کی نمائندگی کرتے ہوئے یووا نیکسٹ کیخلاف وہ اپنے ہی ہم وطنوں عمرگل اور شعیب ملک کی ستم گری کا شکار ہو کرصرف ایک رن تک محدود رہے جبکہ بولنگ میں 33 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ مل سکی، میچ میںکامران اکمل کے سوا دیگر پاکستانی پلیئرز نے بھی اچھا کھیل پیش نہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے 5 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوںپر 36 رنز بنا کرویامبا کی 20 رنز سے فتح میں کردار نبھایا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یووا نیکسٹ نے ٹاس جیت کر حریف ویامبا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر147 رنز بنائے۔


محمد حفیظ ایک کے انفرادی اسکور پر عمرگل کی گیند پر شعیب ملک کا کیچ بنے، سری لنکن قائد جے وردنے 9 رنز بناکر جیکب اورم کی گیند پر بولڈ ہوئے،کامران اکمل 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ملیندا سری وردنا نے 28اور کوشلیا ویرارتنے نے24 رنز کی اننگز کھیلیں، جیکب اورم نے 6 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، عمرگل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کیلیے 48 رنز کی پٹائی برداشت کی، یووا نیکسٹ کی ٹیم 18.1 اوورز میں 127 رنز پر آئوٹ ہوگئی، شعیب ملک 5 اور عمر گل 6 رنز بنا سکے، اورم اور دلشان مونا ویرا نے 26،26رنز جوڑکر کچھ مزاحمت کی، چھترنگا کمارا نے 3 جبکہ اسرو اوڈانا اور اکیلا پریرا نے2،2 وکٹیں لیں۔
Load Next Story