سنی پلیکس سینماؤں کی مقبولیت روایتی سینما مالکان متحرک ہوگئے

مالکان نے سینما گھروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی پلاننگ شروع کردی

مالکان نے سینما گھروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی پلاننگ شروع کردی۔ فوٹو: فائل

سنی پلیکس سینماوں کی مقبولیت نے روایتی سینما مالکان کو بھی متحرک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سنی پلیکس سینما کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور فلموں کے کامیاب بزنس نے روایتی سینما آنرز اور انتظامیہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی اور انگریزی فلموں کے ڈسٹری بیوٹرز روایتی سینماؤں کے بجائے سنی پلیکس سینماؤں کو ترجیح دیتے ہیں جس سے روایتی سینما ؤں کے پاس نئی فلموں کی عدم دستیابی پر پرانی فلمیں لگانے پر مجبور ہیں جن سے روز مرہ اخراجات بھی پورے نہیں ہورہے۔




معلوم ہوا ہے کہ روایتی سنیما مالکان نے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے سینماؤں کی تزئین وآرائش اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے پلاننگ شروع کردی ہے جس کے تحت عیدالفطر سے قبل میکلوڈ روڈ پر واقع دو سے تین سینماؤں کو تیار کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ ایک معروف کلب سال رواں میں ایم ایم عالم روڈ پر تین اور میکلوڈ روڈ پر دو سینماؤں کو سنی پلیکس بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔
Load Next Story