آسیہ کیس تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے بلاول بھٹو
انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے پر تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے، تاہم بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا
بلاول بھٹو نے آسیہ مسیح کی رہائی اور اس کے خلاف احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، جب بھی سپریم کورٹ انصاف کا کوئی فیصلہ کرے تو قومی اسمبلی سمیت تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم سے متعلق ہماری سوچ ہوسکتی ہے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے، بلکہ آئین اور قانون کے تحت ملک کو چلا سکتے ہیں، اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک دھمکی سے نہیں بلکہ قانون کے تحت چلے گا۔