بھارتی سیاح جوڑا ویڈیو بلاگنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک
بھارتی سیاح جوڑا سفری ویڈیو بلاگ بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا کرتے تھے
امریکا کے معروف سیاحتی مقام پر ویڈیو بلاگ کی ریکارڈنگ کے دوران بھارتی سیاح جوڑا پہاڑ کی بلند ترین چوٹی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی انجینیئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بھارتی سیاح جوڑا 30 سالہ وشو وشواناتھ اور 28 سالہ میناکشی مورتھی نیشنل پارک کے تفریحی مقام پر ویڈیو بلاگنگ کی کوشش میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے تفریحی مقام ٹفٹ پوائنٹ میں 800 فٹ کی گہرائی سے ویڈیو بلاگرز کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ اس راستے پر کوئی پگڈنڈی نہیں تھی۔ امدادی کاموں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جو بعد ازاں بھارت بھیجوائی جائیں گی۔
وشواناتھ اور میناکشی نے چار سال قبل ہی امریکا میں شادی کی تھی اور بطور سفری ویڈیو بلاگرز سوشل میڈیا پر مشترکہ پیج چلایا کرتے تھے جہاں وہ سیاحتی مراکز سے متعلق اپنے ویڈیو بلاگ اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔ سیاح جوڑا کا پسندیدہ مشغلہ تعطیلات میں تفریحی مقامات کا دورہ کرنا اور خصوصی ویڈیو بلاگ تیار کرنا تھا۔
امریکی پارک کی انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک میں سخت حفاظتی انتظامات موجود ہیں جس کے باعث سیاحوں کو خطرناک مقامات سے دور رکھا جاتا ہے تاہم تحقیق کریں گے کہ اس معاملے میں کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔