عیدپرسی این جی اسٹیشنزکھلےرکھنےکے فیصلہ کا خیرمقدم
لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا،بیرون شہر سفر کرنے والوں کو آسانی ہوگی، غیات عبداللہ پراچہ
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیات عبداللہ پراچہ نے حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران لوگوں نے اپنے آبائی علاقوںمیں جانا ہوتا ہے، سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے انہیں مسائل کاسامنا کرنا پڑتا۔
مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے عوام کی مشکلات کا درست ادراک کرتے ہوئے عید کی تعطیلات کے دوران سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ہم ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں، اس سے بیرون شہر سفر کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت سی این جی کے شعبے کی مشکلات کے خاتمے کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گی اور لوڈ مینجمنٹ کے موجودہ شیڈول پر نظر ثانی کی جائیگی۔