ایشز سیریزکے لیے آسٹریلوی اسکواڈ 24 جون کو یکجا ہوگا

کلارک لندن میں مقیم، میتھیو ویڈ اور فل ہیوز کو ’ اے ‘ سائیڈ جوائن کرنے کا حکم

کلارک لندن میں مقیم ، میتھیو ویڈ اور فل ہیوز کو ’ اے ‘ سائیڈ جوائن کرنے کا حکم۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے انجرڈ کپتان مائیکل کلارک کو لندن میں ہی موجود رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایشزسیریز کیلیے ان کے ساتھی فل ہیوز اور متیھیوویڈ کو برطانیہ میں موجود ' اے ' سائیڈ کو جوائن کرنے کا کہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کے دفاع میں ناکامی کے بعد کینگروز اب ایشز کی تیاریوں کیلیے گلوسٹرشائر سے اپنا پہلا ٹور میچ 26 جون سے ٹاؤنٹن ، سمرسٹ میں کھیلیں گے، اسٹار بیٹسمین مائیکل کلارک کو قوی امید ہے کہ وہ ایشز سیریز سے قبل اپنی کمر کی دیرینہ تکلیف سے نجات حاصل کرلیںگے، انگلینڈ سے روایتی مقابلوں کی شروعات 10 جولائی کو ٹرینٹ برج میں شیڈول پہلے ٹیسٹ سے ہوگی، کلارک بدستور لندن میں رہیں گے جبکہ سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ باضابطہ طور پر 24 جون کو یکجا ہوگا، کرس روجرز، شین واٹسن، مچل اسٹارک، جیمز فلکنر اور معطل ڈیوڈ وارنر بھی برطانوی دارالحکومت میں رہیں گے۔




چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل رہنے والے صرف دو پلیئرز وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور بیٹسمین فل ہیوز آسٹریلوی 'اے ' ٹیم کو جوائن کریںگے، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو گذشتہ دن سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں 20 رنز سے مات دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا، کلارک لیگ کے تینوں میچز میں سے کوئی بھی نہیں کھیل پائے، ان کی عدم موجودگی میں نائب کپتان جارج بیلی نے کینگروز کی قیادت کی، چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست سے دوچار کرکے مہمان ٹیم پر نفسیاتی برتری تو لے لی ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف بارش نے آسٹریلیا کو تین قیمتی پوائنٹس سے محروم کیا جبکہ سری لنکا سے ناکامی نے ان کیلیے ایونٹ تمام کردیا تھا۔
Load Next Story