گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

واقعہ گوادر کی ساحلی پٹی کی بستی گنز میں پیش آیا

فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، فوٹو: فائل

نواحی ساحلی علاقے گنز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 مزدوروں کو قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ گوادر کی ساحلی پٹی کی بستی گنز میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر گولیاں چلا دیں۔


لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے 5 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔میتوں اور زخمی کو گوادر کے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

واقعہ کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔
Load Next Story