مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی
آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے کچھ بنیادیں باتیں طے کرنی ہیں، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی آج ہونے والی اے پی سی کو موخر کردیا ہے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات متفق ہیں کہ انہیں ایک پیچ پر ہونا چاِہیے، اپوزیشن کے مستحکم اتحاد کے لیے بنیادی اصول طے کرنے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے کچھ بنیادیں باتیں طے کرنی ہیں۔ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز طے کریں گے، ٹی او آرز طے ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر اے پی سی کو ممکن بنا سکیں گے۔
واضح رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔