ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی
حسن سردار سے بدکلامی پر معاون کوچ محمد ثقلین کی چھٹی کرادی گئی ہے
MILAN:
ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت معاون کوچ محمد ثقلین کی چھٹی کرادی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ورلڈکپ کے لیے ٹیم انتظامیہ کی منظوری دے دی ہے۔ مسقط میں کھیلی گئی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران محمد ثقلین نے حسن سردار سے بد کلامی کی تھی جس پر پی ایچ ایف نے فوری طور پر انہیں واپس بلا لیا تھا۔
ورلڈ کپ میں اولمپئن کوچ دانش کلیم بنچ پر ریحان بٹ کے ساتھ بیٹھ کر ٹیم کو کھلائیں گے۔ دانش کلیم اختر رسول اور رانامجاہد کے دور میں کوچ تھے۔ ان دنوں دانش کلیم کا شمار موجودہ فیڈریشن کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ دانش کلیم کا تقرر سینیئر اولمپئن اور لاہور میں ڈار اکیڈمی کے روح رواں توقیر ڈار کے کہنے پر کیا گیا ہے۔
مینجر اور چیف کوچ حسن سردار نے توقیر ڈار کو چیف کوچ بننے کی آفر کی تھی تاہم انہوں نے اسسٹنٹ مینجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کو ترجیح دی ہے۔ کوچنگ معاملات میں صرف مشاورت کی حد تک ان کا عمل دخل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق توقیر ڈار ورلڈکپ کے لئے اسپانسرز ڈھونڈنے کی بھی تگ و دو کرنے میں مصروف ہیں۔