سندھ کے بجٹ میں غریبوں کیلیے خصوصی اقدامات کیے قائم علی شاہ
نادار طبقے کی فلاح بہبود اور خوشحالی پیپلزپارٹی کے منشور کی بنیاد ہیں، وزیر اعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشرے کے غریب اور نادار افراد، کسانوں اور مزدوروں کی ترقی کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔
وہ منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں مزدور رہنماحبیب الدین جنیدی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ حبیب جنیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کی توجہ مزدور طبقے کو درپیش مسائل کی طرف مبذول کرائی اور ان مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کی سفارش کی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزدور طبقے کو درپیش مسائل کوترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں ، کسانوں اور غریب و نادار طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کی فلاح بہبود اور خوشحالی پی پی کے منشور کے بنیادی نکات ہیں ۔ملاقات کے دوران وقارمہدی ،صدیق ابو بھائی اور لطیف مغل بھی موجود تھے ۔