جنرل کیانی کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس
500کرنل اورلیفٹیننٹ کرنل افسران کی ترقی پرغور،فہرست آج جاری ہوگی
پاک فوج کے تقریباً 500کرنل اورلیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسران کی ترقی کے لیے آرمی پروموشن بورڈکا اجلاس منگل کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں مختلف یونٹوں، فارمیشنز اور خفیہ اداروں میں تعینات افسران کے کیسزکا جائزہ لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق 200 سے زائد کرنل رینک کے افسران کو بریگیڈیئرکے عہدے پر اور تقریباً100 لیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسروں کو فل کرنل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
اجلاس میں ترقی کے منتظرافسران کے کیسز پربھی غور کیاگیا۔ اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔ ترقی پانے والے افسران کی حتمی فہرست آج جاری ہونے کاامکان ہے۔