باجوڑ میں 7 بار ویکسین پینے کے باوجود بچی پولیو کا شکار

خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ کے دو بچوں میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوگئی

خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ کے دو بچوں میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوگئی فوٹو:فائل

خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ کے دو بچے پولیو کا شکار ہوگئے اور وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے بچوں میں وائرس کی تصدیق کردی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ضلع باجوڑ کی یونین کونسل کٹ کوٹ میں پانچ سالہ بچی پولیو کا شکارہوئی ہے۔ باجوڑ ہی کے لرگٹکلے کے 7 سالہ بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


کٹ کوٹ کی متاثرہ بچی کو سات بار ویکسین دی جاچکی ہے، اس کے باوجود وہ پولیو کا شکار ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پولیو کے تین کیسز سامنے آئے ہیں اور شہری علاقے میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ بہت جلد ہی گورنرخیبرپختونخوا کے ساتھ میٹنگ کرکے حکمت عملی بنائیں گے، اس موذی مرض سے نجات کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے۔
Load Next Story