قطرمیں افغان طالبان کے دفتر کا قیام اچھی پیشرفت ہےفضل الرحمن

دفترسے دنیاکوافغان طالبان کاپتہ مل گیا،مذاکرات میںحائل بڑی رکاوٹ دورہوگئی

ڈرون حملوںپرعالمی ادارے تماشائی،پاکستان بحرانوںمیںگھراہے،نکلنے کی دعاکی جائے۔ فوٹو: فائل

BHIT SHAH:
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قطر میں افغان طالبان کے دفترکا قیام امن مذاکرات کیلیے سنجیدہ پیش رفت قراردیاہے ۔

ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے دفترسے دنیاکوان کاپتہ مل گیا ہے اور مذاکرات کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ دور ہوگئی ہے ۔ اب امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ دوسال میں افغان مفاہمت کیلیے کوئی پیش رفت ہوگی ۔ انھوںنے کہاکہ اس حوالے سے اسلام آبادکی کو ششوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔




حجاز مقدس میں آئے ہوئے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہا کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمے کیلیے دعائیں کریں ،وطن عزیز شدید مشکلات میں گھرا ہے جس سے اللہ کی مدد کے بغیر نہیں نکلا جا سکتا ہے ، ڈرون حملوں کے ذریعے ملک کے باڈرز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، ڈرون حملوں سے ملک میں بحران مزید بڑھ رہے ہیں اور بے گناہ لوگ مارے جارہے ۔
Load Next Story