کھیلوں کافروغ معاشرے میں مثبت رویوں کوجنم دیتاہےنویدشمسی

انکا کہناتھاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اوران میں مثبت سرگرمیاں پیدا کرنے میں اپناکردارادا کیا ہے

کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادبھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ نویدشمسی: فوٹو: فائل

DERA ISMAIL KHAN:
متحدہ حیدرآبادکے جوائنٹ زونل انچارج نویدشمسی نے کہاہے کہ کھیلوں کافروغ معاشرے میں مثبت رویوںکوجنم دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوںنے محبوب گراونڈ میں منعقد پاکستان زندہ باد کلر کٹ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکٹر جی کے ذمے داران ،کارکنان ،ٹورنامنٹ کے آر گنائزنگ کمیٹی کے اراکین اورکھلاڑیوں سیمت علاقہ معززین کی بڑی تعدادموجودتھی ۔


انکا کہناتھاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اوران میں مثبت سرگرمیاں پیدا کرنے میں اپناکردارادا کیا،کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادبھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔بعدازاں انھوں نے گیند پرہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
Load Next Story