ڈی آئی جی وقار چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج مل گیا

سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد جان محمد نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی

سپریم کورٹ نے جان محمد کے تبادلے کے نوٹی فکیشن کی معطلی کا حکم واپس لے لیا تھا۔ فوٹو: فائل

LONDON:
ڈی آئی جی وقار چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی وقار احمد چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے، وقار چوہان مستقل آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی تک خدمات انجام دیں گے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی وزیر کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی تھی، جس میں جان محمد نے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتے اس لیے عدالت سے استدعا ہے تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر سپریم کورٹ نے جان محمد کے تبادلے کے نوٹی فکیشن کی معطلی کا حکم واپس لے لیا تھا۔
Load Next Story