فخر زمان کی انجری میں بہتری آج میچ میں شرکت کا امکان

اوپنر فٹ ہوئے تو صاحبزادہ فرحان کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

اوپنر فٹ ہوئے تو صاحبزادہ فرحان کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

فخر زمان کی انجری میں بہتری آنے کے بعد آج نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کی شرکت کا امکان ہے۔

دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فخرزمان پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں، ان کو آج رات کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ اوپنر فٹ ہوئے تو صاحبزادہ فرحان کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔


گھٹنے کی انجری کی وجہ سے فخرزمان کینگروز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے، کیویز کے خلاف پہلے مقابلے میں بھی ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان نے بابراعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ فخر زمان کی ایشیا کپ میں کارکردگی ناقص رہی، کینگروز کے خلاف صرف دوسرے ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور اپنے ڈیبیو میچ میں اچھی فارم میں نظر آئے لیکن آسٹریلیا کے خلاف دونوں ٹی ٹونٹی میچز میں ان کا بیٹ زیادہ رنز اگلنے میں ناکام رہا۔
Load Next Story