81 ہزار فیس بک اکاؤنٹس کے نجی پیغامات برائے فروخت
ہیکرز 120 ملین فیس بک صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کی تیاری کررہے ہیں، برطانوی میڈیا
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیکرز 81 ہزار فیس بک صارفین کا ڈیٹا اور نجی پیغامات فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہیکرز نے 120 ملین فیس بک صارفین کی ڈیٹا کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے جس میں صارفین کے نجی پیغامات بھی شامل ہیں، ہیکرز اب ان نجی پیغامات اور ڈیٹا کی فروخت کی تیاری کر رہے ہیں۔
جن صارفین کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے ان میں یوکرائن اور روس کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے تاہم کچھ صارفین کا تعلق امریکا، برطانیہ، برازیل اور مختلف ممالک سے ہے۔
ادھر ہیکرز نے سوشل میڈیا پر ہیک کیے گئے صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کا اشتہار بھی شائع کردیا ہے جس پر فیس بک نے موقف پیش کیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لارہے ہیں تاہم جو ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے وہ دیگر براؤزرز سے حاصل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کی فروخت کا معاملہ پہلی مرتبہ رواں برس ستمبر میں سامنے آیا تھا جب سوشل میڈیا پر FBSaler کی عرفیت سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ سے ڈیٹا کی فروخت کا اشتہار شائع کیا گیا تھا۔