پنچایت کا ان پڑھ لڑکوں کیلیے ڈاکٹر بہنوں کا رشتہ دینے کا حکم

پنچائیت کا رشتہ نہ کرنے کی صورت میں 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہوجانے کا حکم

پنچائیت رشتہ نہ کرنے کی صورت میں 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہوجانے کا حکم۔ فوٹو : فائل

روجھان میں پنچائیت کا ان پڑھ بیٹوں کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بیٹیوں کا رشتہ دینے کا حکم اور رشتہ نہ کرنے کی صورت میں 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہوجانے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کے آبائی علاقے روجھان میں پنچایت نے انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے ان پڑھ بیٹوں کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بیٹیوں کا رشتہ دینے کا حکم صادر کیا اور رشتہ نہ کرنے کی صورت میں 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہوجانے کا حکم دیا ہے۔


لڑکیوں کے والد جاگن مزاری نے 10 سال پہلے اپنے بیٹے کی شادی کی تو سسرال والوں نے وٹہ سٹہ کے تحت اس کی 2 بیٹیوں ڈاکٹر ریما مزاری اور ڈاکٹر ریشما مزاری کا رشتہ اپنے ان پڑھ بیٹوں کے لیے مانگ لیا، لڑکیوں کے والد نے پنچایت کی شرطیں نہ مانیں جس پر انہوں نے اسے زمین کاشت کرنے سے روکا اور گھر میں محصور کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے سارے معاملے پر اپنی روایتی غفلت کا اعتراف کیا اور ڈی ایس پی روجھان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے کوئی درخواست ہی نہیں آئی۔
Load Next Story