پشاور سرہ خاورہ میں فورسز پر شدت پسندوں کا حملہ اور فائرنگ 6 اہلکار شہید 2 زخمی

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
متنی کے علاقے سرہ خاورہ میں سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کی فائرنگ اور راکٹ حملے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سرہ خاورہ سے گزر رہا تھا کہ اچانک شدت پسندوں کی جانب سے راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story