بوسنیا دورانِ میچ سر پر گولی لگنے کے باوجود گول کیپر کھیلتا رہا

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں احساس تک نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا گذر چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں احساس تک نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا گذر چکی ہے۔ فوٹو: فائل

بوسنیا میں ایک فٹبال میچ کے دوران 51 سالہ گول کیپر ڈوسکو کرٹالیکا سر میں گولی لگنے کے باوجود کھیلتے رہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں احساس تک نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا گذر چکی ہے۔


ڈوسکو سراجیو میں ایک میچ کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک سر میں درد کی شکایت کی مگر اس کے باوجود گیم مکمل کیا، مگر پھر جب انھیں بازوؤں میں اینٹھن اور بولنے میں دشواری ہوئی تو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ ڈوسکو کی کھوپڑی میں 9 ایم ایم کی گولی گھسی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق قریب میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ایک گولی ڈوسکوکے سرپر لگی ہوگی۔ حیران کن طور پر خون نکلا اور نہ ہی انھیں احساس ہوا کہ سر میں کوئی چیز لگی،اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Load Next Story