اسٹاک مارکیٹ 42000 کی حد بھی پھلانگ گئی

288 پوائنٹس ریکور، انڈیکس 42004 پر آ گیا، 67 فیصد شیئرز کے دام بلند، 44 ارب انویسٹ

288 پوائنٹس ریکور، انڈیکس 42004 پر آ گیا، 67 فیصد شیئرز کے دام بلند، 44 ارب انویسٹ۔ فوٹو: آن لائن/فائل

KARACHI:
امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی برقرار رہی جس سے انڈیکس 42000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 9 ہفتوں کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کے سبب 67.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید44 ارب 31 کروڑ 73 لاکھ 43 ہزار 599 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر109 پوائنٹس کی مندی جبکہ 526 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 287.99 پوائنٹس کے اضافے سے 42004.08 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 136.79 پوائنٹس کے اضافے سے 20270.02، کے ایم آئی30 انڈیکس 261.02 پوائنٹس کے اضافے سے 72121.31 ہوگیا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 57.37 پوائنٹس کے اضافے سے 20606.49 ہو گیا۔


کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.28 فیصد زائد رہا اور مجموعی طورپر 29 کروڑ 23 لاکھ81 ہزار 520 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 377 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 253 کے بھائو میں اضافہ، 107کے داموں میں کمی اور17کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

واضح رہے کہ سعودی بیل آئوٹ پیکیج کے اعلان کے بعد8 کاروباری سیشنز کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story