ڈرگ اتھارٹی کے سربراہ کی عدم تعیناتی سے ادویہ سازی متاثر
آسامی مشتہر کردی،تعیناتی جلد ہو جائے گی، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ.
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے باوجود ادارے کے فل ٹائم سربراہ کی تعیناتی نہ کیے جانے کے باعث ملک میں ادویات کی رجسٹریشن سمیت کوالٹی کنٹرول اورپرائسنگ کاکام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔
صحت کے شعبہ کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے تسلیم کیا ہے کہ جب تک ڈی آر اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تعیناتی نہیں کی جاتی اتھارٹی کے زیر اہتمام کسی کام کی پروسیڈنگ نہیں کی جائیگی،گزشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای اوکی پوسٹ کے لیے اشتہار دیدیا گیاہے تاہم مطوبہ کوالیفکیشن پر پورا اترنے والے شخص کی ہی تعیناتی کی جائے گی۔
انھوں نے بتایاکہ اس سے قبل بھی اس پوسٹ کے لیے اشتہاردیاگیاتھا لیکن ہمیں مطلوبہ تعلیم کا حامل آفیسر نہیںملا،انھوں نے بتایا کہ میں نے ادویات کی رجسٹریشن، اور خصوصاً قمیتوں کے تعین کے حوالے سے پالیسی تشکیل دینے کے لیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ کام ڈی آر اے کے سی ای او کی تعیناتی کے بعد ہی کیا جائیگااورادویات کی قیمتوں کے سلسلے میں مریضوں کودر پش مسائل اور خصوصاً فارما انڈسٹری کی شکایات کو بھی دیکھا جائیگا۔