کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصاویرمنظرعام پر
اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطاء کر دہ تحفہ ہے۔
قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔
عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ثانیہ مرزا اپنے بچے کو اٹھائے اسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اسٹار جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھاہے، اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔ ثانیہ اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی جس کے بعد مختلف بچوں کی تصاویر بھی آنا شروع ہوگئیں اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے تاہم شعیب ملک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ان کا بیٹا نہیں ہے۔
اب پہلی بار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آگئے اور انہوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال میں ثانیہ مرزا کےہاں 30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، خبر کی اطلاع ملتے ہی ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ہنگامی بنیادوں پر یو اے ای سے بھارت پہنچے تھے۔