کرپشن کیس اکرام نوید کا کروڑوں کی رقم شہباز شریف کے داماد کو دینے کا اعتراف
نیب نے علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروادی
ISLAMABAD:
قومی احتساب بیورو (نیب) اور پنجاب پاور کے سابق سی ایف او اکرام نوید کے درمیان پلی بارگیننگ کا سمجھوتہ ہوگیا جبکہ اکرام نوید نے علی عمران کو کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف بھی کرلیا۔
نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگینگ کی درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دی ہے۔
دوران تفتیش پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی (ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔
اکرام نوید نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی دیے۔ اکرام نوید نے ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار روپے، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے اور پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔
نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کردی ہے۔