مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ذہنی معذور نوجوان سمیت 3 شہید

ذہنی معذور رئیس احمد وانی سمیت تینوں نوجوانوں کو جنوبی ضلع شوپیاں میں اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی عروج پر ہے، کشمیری قوم تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، میر واعظ عمرفاروق۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک ذہنی معذور سمیت مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بیگام کلگام کے رہائشی رئیس احمد وانی نے شوپیاں میں ایک آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو بھارتی فوجیوں نے ذہنی معذور نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔


جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کا ایک وفد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان محمدامین میر کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور درانگ بل گیا۔ اس کے علاوہ پارٹی چیئرمین مسرت عالم اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کیا گیا۔

میرواعظ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے ، کشمیری قوم تاریخ کے بدترین دور سے گزررہی ہے۔

ادھر ضلع کشتواڑ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور اس کے بھائی کے قتل کے بعدضلع میں نافذ کیا جانے والا کرفیو ہفتے کو تیسرے روز بھی برقرار رہا۔
Load Next Story