ایئر مارشل عاصم ظہیر پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا

ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا فوٹو:فائل

حکومت پاکستان نے ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا۔


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل عاصم ظہیر نے پاکستان ایئر فورس میں نومبر 1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔

اپنے کیرئیر میں عاصم ظہیر نے فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی، جبکہ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کئے۔ عاصم ظہیر کمبیٹ کمانڈر اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور جنرل اسٹاف کالج (جرمنی) سے فارغ التحصیل ہیں، جبکہ وار اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔
Load Next Story