متحدہ حکومت میں جائے یااپوزیشن کرےعوامی ریفرنڈم آج ہوگا

خصوصی بیلٹ پیپراوردیگرتیاریاں مکمل ،کارکن اورعوام اپنی رائے کااظہار کریں گے

متحدہ حکومت یااپوزیشن کاحتمی فیصلہ ریفرنڈم کے نتائج کوسامنے رکھ کرکرے گی فوٹو: فائل

لاہور:

متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ حکومت میں شمولیت یااپوزیشن میںبیٹھنے کے حوالے سے الطاف حسین کی ہدایت پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آزادکشمیر سمیت ملک بھرمیں ''عوامی ریفرنڈم ''آج (جمعرات)20جون کوہوگا۔


جس میں عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائیگی کہ آیاایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہویا نہیں؟،عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تمام تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں اوراس سلسلے میںایک بیلٹ پیپربھی تیارکیاہے جس پرسندھ حکومت میںشمولیت کے حوالے سے (ہاں)اور (نہیں) کے دوخانے دیے گئے ہیں جبکہ ریفرنڈم کے سلسلے میں ملک بھرکی عوام کی شرکت لازمی بنانے کیلیے ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی،ضلعی،زونز اورسیکٹرویونٹ کے دفاترمیں خصوصی کیمپس لگائے جائیںگے جبکہ کراچی کے5مختلف اضلاع میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔




جن میں ڈسٹرکٹ سنیٹرل (الکرم اسکوائر ) ، ڈسٹرکٹ ایسٹ( لبرٹی چوک طارق روڈ)، ڈسٹرکٹ ویسٹ ( شاہراہ اورنگی چورنگی نمبر5) ، ڈسٹرکٹ سائوتھ (یونٹ10ٹی این ٹی کالونی )، ڈسٹرکٹ ملیر(تانگہ اسٹینڈ ملیر،یونٹ100)شامل ہے اس طرح اندورن سندھ میں مختلف زونزحیدرآباد، آؓباد، میر پورخاص، سکھر، نوابشاہ، سانگھڑ،ٹنڈوالہیار، جام شورو، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، خیر پور، نوشہروفیروز، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، کشمور، جیکب آبادمیں ایم کیوایم کے زونل دفاترکے باہربھی کیمپس لگائے جائیں گے۔


جبکہ ایم کیوایم اپر پنجاب زون،سنیٹرل پنجاب زون،جنوبی پنجاب زون،بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت و بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے صوبائی اورضلعی دفاترکے باہر کیمپ قائم کر کے عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائے گی جبکہ پولنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعدایم کیوایم عوامی رائے کوسامنے رکھ کرفیصلے کااعلان کرے گی۔

Load Next Story