تحریک انصاف ن لیگ میں اتفاق رائے خوش آئندہےخورشیدشاہ

حکومت اور اپوزیشن مفاہمت اوراتفاق رائے کا آغاز بجٹ سے کر سکتے ہیں،قائدحزب اختلاف

فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے درمیان قومی ایشوزپراتفاق رائے خوش آئند ہے۔

حکومت اوراپوزیشن مفاہمت اوراتفاق رائے کا آغازبجٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔بدھ کوایوان میں عمران خان اورچوہدری نثار کے اظہار خیال کے بعدنکتہ اعتراض پردونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگواراتفاق رائے پرتبصرہ کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ عمران خان کو مبارک باد پیش کرتاہوں جوباتیں ایوان میں ہوئیں ان پرعمل کرکے ملک آگے بڑھے گا،اب لڑائی جھگڑوں کاوقت گزرگیا۔




انھوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنراوراس کے ممبران کاتقرراتفاق رائے سے ہوا لیکن انتخابات کے بعدکمیشن کی کارکردگی پرانگلیاں اٹھ رہی ہیں،اس لیے عمران خان کی تجویز پراگرچند نشستوں پر مفاہمت کر لیں توقوم کااعتمادبحال ہوگا،اتفاق رائے کاآغازہم اس بجٹ سے بھی شروع کرسکتے ہیں۔
Load Next Story