حکومت وعدے پورے کریگی بجلی کامسئلہ حل ہوگا وقاص اکرم

ڈرون حملوں پرپوری قوم کامؤقف ایک ہے،عمران نے وہی کہاجوپہلے کہتے رہے ہیں،اسدعمر

ڈرون حملوں پرپوری قوم کامؤقف ایک ہے،عمران نے وہی کہاجوپہلے کہتے رہے ہیں،اسدعمر فوٹو : فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے،بجلی کا مسئلہ بھی حل ہو گا،اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ فوراً ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو یہ توقع کرنا درست نہیں ، وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔




تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بارے میں عمران خان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،انھوں نے وہی کہاہے جو وہ اس سے پہلے کہتے رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کو جب حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دہشت گردی کے بارے میں ان کے مؤقف میں تبدیلی آئی ہے،یہ تبدیلی بری نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن برائے اپوزیشن نہیں کررہے ۔
Load Next Story