کالعدم تنظیم کے 5 کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

سی آئی ڈی شواہد پیش کرنے میں ناکام

جعل سازی دھوکا دہی کے الزام میں ملزم کو تین برس قید اور دو برس تک فورتھ شیڈول کے تحت بیرون ملک جانے پر پابندی۔ فوٹو: فائل

سی آئی ڈی نے کالعدم مذہبی تنظیم کے امیر اور کارکنوں کو مذہبی دہشت گرد قرار دیکر پولیس مقابلے کے بعد گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن عدالت میں شواہد پیش کرنے میں تاحال ناکام رہی،عدالت نے 5 ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے وکیل محمد جیوانی ایڈووکیٹ کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد پولیس مقابلہ اقدام قتل کے الزامات میں گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم المختار گروپ والبدر کراچی کے امیر ملزم اصغر علی اسکے بھائی اکبر علی ، محمد عابد ، شاکراﷲ ، عثمان غنی کو فی کس 50ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے ، قبل ازیں وکیل صفائی نے عدالت میں انکشاف کیا کہ پولیس نے ان کے موکل کو امیر قرار دیا تھا جبکہ انکا کسی بھی مذیبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے دونوں فریقین کے درمیاں مقابلہ ظاہر کیا ہے لیکن کسی کی بھی جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کا دعویٰ جھوٹا ہے، وکیل صفائی نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی، وکیل سرکار کوئی شواہد پیش نہ کرسکے۔


استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے دین محمد کالونی سائٹ کے علاقے سے مذکورہ ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم و منی لانچر بم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی مقبول میمن نے22لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ملوث شاہ رخ ایثار کو 22لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم کومدعی سید طاہر حسین نے جنریٹر کی خریداری کی مد میں مذکورہ رقم دی تھی تاہم ملزم نے رقم کی واپسی پر اسے مقامی بینک کا بوگس چیک دیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے جعل سازی دھوکا دہی کے الزام میں ملوث ملزم فرید انور کو جرم ثابت ہونے پر 3برس قید اور دو برس تک فورتھ شیڈول کے تحت بیرون ملک جانے پر پابندی اور سزا پوری ہونے کے بعد روزنہ متعلقہ تھانے میں حاضری لازمی قرار دی ہے، فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی پر 10لاکھ روپے جرمانے اور عدم ادائیگی تک جیل میں رہنے کی سزا سنائی ہے۔
Load Next Story