سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضا مند

تو قیر صادق نے یقین دلایا کہ وہ اپیل دائر نہیں کریں گےبلکہ پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کرینگے

تو قیر صادق نے یقین دلایا کہ وہ اپیل دائر نہیں کریں گےبلکہ پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کرینگے فوٹو: فائل

اوگراکے سابق چیئرمین توقیر صادق نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہرکردی۔


متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق توقیرصادق نے 3جولائی کو متحدہ عرب امارات کی مقامی عدالت میں پیش ہونگے۔یہ بات ایک نجی ٹی وی نے بتائی۔ ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کے ویلفیئراتاشی نے توقیر صادق سے جیل میں ملاقات کی، جس میں تو قیر صادق نے یقین دلایا کہ وہ اپیل دائر نہیں کریں گے ، بلکہ پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کرینگے۔ ٹی وی کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے میں توقیر صادق کی پاکستان آمد کا امکان ہے۔
Load Next Story