حکومت اور تحریک لبیک جلالی گروپ میں معاہدہ داتا دربار دھرنا بھی ختم
آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے گی، معاہدہ
ISLAMABAD:
حکومت اور تحریک لبیک جلالی گروپ کے درمیان بھی معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد لاہور داتا دربار کے سامنے دیا جانے والا دھرنا ختم کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک جلالی گروپ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے داتا دربار کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ پڑھیں: تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
حکومت اور اشرف جلالی گروپ کے مابین ہونے والے معاہدے کے مندرجات بھی تحریک لبیک کے پہلے دھڑے یعنی خادم رضوی گروپ کے مطابق ہیں۔ معاہدے کے مطابق حکومت آسیہ مسیح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل پر اثرانداز نہیں ہوگی، آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے گی، گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے گا اور پرانی ایف آئی آر ز کو ختم کردیا جائے گا۔
ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے مطابق حکومت سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست میں خود دلائل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے حکومت نے منظور کرلیا ہے۔