’دراز‘11 نومبر کو 1111 شاپنگ فیسٹیول کا آغاز کرے گی

24 گھنٹے جاری رہنے والی سیل میں 91 فیصد تک رعایت دی جائے گی

24 گھنٹے جاری رہنے والی سیل میں 91 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

'دراز' 11 نومبر کو اپنے پہلے 11.11 شاپنگ فیسٹیول کا آغاز کر رہا ہے جب کہ یہ ایونٹ ای کامرس کے سب سے بڑے ادارے علی بابا نے 10 سال قبل متعارف کرایا تھا جو اب دنیا کا سب سے بڑا سیل ایونٹ بن چکا ہے۔

'دراز' کی 11.11 سیل 11 نومبر کی درمیانی شب شروع ہوگی جو 24 گھنٹے جاری رہے گی جس میں 91 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ پورے دن جاری رہنے والی اس سیل میں ہر گھنٹے بعد فلیش سیلز، مخفی باکسز، برانڈز واؤچرز اور حیران کن ڈیلز شامل ہوں گی۔ 15 ہزار مقامی اور بین الاقوامی فروخت کنندگان کی طرف سے 30 لاکھ مصنوعات کے ساتھ پاکستان کو اس سے قبل نہ دیکھے جانے والی ڈیلز تک رسائی حاصل ہوگی۔ 11.11 نئی دراز ایپلی کیشن پر پہلا میگا سیل ایونٹ ہے جس میں بہترین مصنوعات اور ڈیلز پیش کرتے ہوئے صارفین کو ایک حقیقی اے آئی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔


دراز کے سی ای او ڈاکٹر جوناتھن ڈوئر نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ہم نے پاکستان میں ڈیجیٹل اصلاحات کو فروغ دینے کے لیے ای کامرس کا آغاز کیا۔ ہم نے اب تک اس کے انتہائی متاثر کن نتائج حاصل کیے ہیں اور آئندہ عشروں میں دکانداروں اور صارفین کیلیے مسلسل جدت کو فروغ دینے کی غرض سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ 11.11 کے ساتھ ہم خریداری کا ایک نیا دور متعارف کرا رہے ہیں جو برانڈز اور صارفین کو اگلے درجے تک لے جائے گا۔

 
Load Next Story