جنوبی وزیرستان کے عوام جب تک چاہیں گے فوج علاقے میں موجود رہے گی آرمی چیف
سڑکوں کی تعمیر، آبپاشی اور بجلی کے منصوبوں سے وزیرستان کی قسمت بدل جائے گی، جنرل کیانی
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں امن کا قیام عوام کے تعاون سے ممکن ہوا جب تک عوام چاہیں گے فوج علاقے میں موجود رہے گی۔
متحدہ عرب امارات کے مالی تعاون سے 50کلومیٹر طویل وانا انگور اڈا روڈ کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر، آبپاشی اور بجلی کے منصوبوں سے وزیرستان کی قسمت بدل جائے گی، سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے وزیرستان کا افغانستان سے تجارتی رابطہ کرایا جارہا ہے لیکن ان سڑکوں کی حفاظت اور انہیں کارآمد بنائے رکھنا وزیرستان کے عوام کا کام ہے۔ جنرل کیانی نے کہا کہ امن سے وزیرستان کے عوام کو فائدہ ہوگا، وہ نقل مکانی کرنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے آبائی علاقوں میں واپس آجائیں ان کے اطمینان تک علاقے میں فوج موجود رہے گی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وانا انگور اڈا روڈ کی تعمیر سے کراچی سے کابل تک کا فاصلہ چار سو کلومیٹر کم ہوگیا ہے، ان کی حکومت مستقبل میں بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔