فرشتے نہیں مگر الیکشن میں ایسی کوئی غلطی نہیں ہوئی جس سے بدنیتی ظاہرہوچیف الیکشن کمشنر
بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضا ہےاور حکومت نے جب کہا بلدیاتی انتخابات کرا دئیےجائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم فرستے نہیں مگر الیکشن میں ایسی کوئی غلطی نہیں ہوئی جس سے بدنیتی ظاہرہو۔
چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عطا عمر بندیال، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر عابد ساقی، سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر و دیگر وکلا رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نےکہا کہ الیکشن میں ہارنے والا کہتا ہے کہ دھاندلی ہوئی جب کہ جیتنے والا کہتا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا کام مشکل اور وقت کم تھا لیکن مطمئن ہوں کہ الیکشن وقت پر کرا دئیے، ہم فرشتے نہیں مگر کوئی ایسی غلطی بھی نہیں ہوئی جس سے بدنیتی ظاہر ہو۔
فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضا ہےاور حکومت نے جب کہا بلدیاتی انتخابات کرا دئیےجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خرید لی گئی ہیں جبکہ ضمنی اور آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کا استعمال ہوگا۔