فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پارے

طویل القامت انساں نما بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی یونان کی ایک قدیم کہانی کے دو تاریخی کردار ہیں

طویل القامت انساں نما بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی یونان کی ایک قدیم کہانی کے دو تاریخی کردار ہیں

فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پاروں کو شہریوں کے سامنے پیش کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی سڑکوں پر عظیم الحبثہ فن پاروں کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔ ان فن پاروں میں 50 فٹ لمبے minotaur اور عظیم الحبثہ مکڑی شامل ہے جنہیں بھاری بھرکم مشینوں کی مدد سے سڑکوں پر گھمایا گیا۔

طویل القامت minotaur درخت کو تراش کر تیار کیا گیا ہے جس میں دھاتوں کو بھی اس طرح استعمال کیا گیا ہے کہ یہ فن پارہ حقیقت سے اتنے قریب ہوجائے کہ انساں نما بیل کی سانسیں بھی سنی جا سکیں اور وہ انسانوں کی طرح چل بھی سکے۔




لامشین کمپنی نے یہ دونوں فن پارے ایک شو کے لیے تیار کیے ہیں جو فرانس کے شہر طلوس میں پیش کیا جائے گا۔ اس شو میں دونوں تاریخی کردار سے جڑی داستانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انسانی تاریخ کا مقبول خیالی کردار minotour کی کہانی نے یونان سے جنم لیا تھا جو دراصل طویل القامت مضبوط جسم والا انساں ہوتا ہے تاہم اس کا منہ بیل کی طرح ہوتا ہے اور بیل ہی کی طرح اس کے سر پر سینگ بھی ہوتے ہیں۔

Load Next Story