افغان اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 7 داعش جنگجو ہلاک

اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی

اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 جنگو ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں بری فوج نے بھی حصہ لیا اور تباہ ہونے والے علاقے کو کلیئر کروایا۔


دوسری جانب بلخ صوبے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

ادھر گزشتہ روز افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی ہے۔ برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے اور افغانستان میں بطور نیشنل گارڈ رکن کی تعیناتی کے لیے میئر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قندھار پولیس چیف عبدالرازق کو اُن کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کی جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story