سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے ’’میدان‘‘ کا کنٹرول حاصل کرلیا
آرمی چیف نے کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کے دوران ہدایت کی کہ مقامی لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
لاہور:
سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے ''میدان'' میں حکومتی رٹ بحال کرادی اور ''باغ'' علاقے کے تاریخی مرکز پر پاکستانی پرچم لہرادیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ''میدان'' کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے علاقے کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ مقامی لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے اور علاقے سے ہجرت کرجانے والے افراد کی فوری بحالی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔