اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسمگلنگ کے پیچھے امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والی نجی کمپنی شامل ہے جس کو شامل تفتیش کیا جائے گا، کسٹم حکام

پکڑے گئے سونے کی مالیت عالمی منڈی میں پاکستانی روپے میں ساڑھے 10کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ فوٹو: فائل

بےنظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کا ساڑھے 23 کلو سونا دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا۔


بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے نجی ائیرلائن کے مسافر سید وقاص علی شاہ کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس کے ہینڈ کیری بیگ سے ساڑھے 23 کلوگرام سونے کےبسکٹ ملے جن کی مالیت عالمی منڈی میں پاکستانی روپے میں ساڑھے 10کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، کسٹم حکام نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سونے کو درآمد کرنے کے کاغذات پشاور ائیرپورٹ پرجمع کرائے گئے تھے جب کہ غیر قانونی طریقہ استعمال کرکے سونا دبئی سے اسلام آباد لایا گیا، اسمگلنگ کے پیچھے امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والی نجی کمپنی شامل ہے جس کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story