کرن جوہر کی نئی فلم میں نظر آؤں گی رانی مکھرجی

اب ایکشن اور تھرلر رول بھی کرنے کی پریکٹس ہوچکی ہے، بالی وڈ اداکارہ

اب ایکشن اور تھرلر رول بھی کرنے کی پریکٹس ہوچکی ہے، بالی وڈ اداکارہ فوٹو: فائل

KARACHI:
بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جینے کہا ہے کہ کرن جوہر کی نئی فلم میں اہم کردار نبھاؤں گی۔

نئی فلم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ آنیوالی فلموں میں اب میری پرفارمنس بھی فرق کے ساتھ سامنے آئے گی۔ اب ایکشن اور تھرلر رول بھی کرنے کی پریکٹس ہوچکی ہے۔ اس وقت رقص کے شعبے میں بھی میں نے مزید مہارت حاصل کی ہے اور گزشتہ دوفلموں کے لیے رقص کے لیے پھر سے باقاعدہ تربیت لی تھی اس کے بعد سے اب تک اس میں ریاضت کرتی رہی ہوں اور اب جاکر اس میں پختگی محسوس کررہی ہوں۔




بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اپنے کام میں نکھار لانے کی کوشش کی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کئی فلمیں عرصہ سے تاخیر کا شکار رہیں ہیں اور ان کی جلد ریلیز متوقع ہے ۔فلموں کی باکس آفس پر کامیابی ہی سب کچھ نہیں ہوتا فنکار کا طریقہ اظہار بھی اہمیت رکھتا ہے۔ ہدایتکار روہت شیٹھی کی نئی بھی رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی، اس میں اگرچہ مختصر کردار نبھایا ہے مگر یہ بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش رہے گا۔
Load Next Story