فواد چوہدری نظام کو مسلسل ڈسٹرب کر رہے ہیں خورشید شاہ

امید ہے حکومت سسٹم کو لپیٹنے والا کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی، رہنما پی پی پی

امید ہے حکومت سسٹم کو لپیٹنے والا کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی، رہنما پی پی پی فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری مسلسل نظام کو ڈسٹرب کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔


خورشید شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی بات پر کیا تبصرہ کروں، کوئی سینئر پارلیمنٹیرین ایسی بات کرتا تو کچھ کہتا، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف کے لوگ ایسا کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چوہدری

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ یہ سسٹم چلے اور ہم کوئی ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹا جائے، مگر ایک شخص مسلسل ایسی بات کر رہا جس سے سیاسی نظام کو سپورٹ نہیں مل رہی، وہ شخص نظام کو ڈسٹرب کر رہا ہے، ایک صوبہ لپیٹ میں آیا تو سارا نظام لپیٹ میں آتا ہے، امید ہے کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی، جس سے سسٹم کو لپیٹا جائے۔
Load Next Story