الیکشن کمیشن نے 41 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا
امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 41 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں ووٹنگ 22 اگست کو ہوگی، امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 11 سے 17 جولائی تک ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 22 جولائی کو دائر کی جا سکیں گی تاہم 30 جولائی تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔