کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کا الزام مسترد کردیا
صارفین کی بلنگ میٹر ریڈنگ کے مطابق ہوتی ہے، ترجمان کے الیکٹرک
کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی بلنگ میٹر ریڈنگ کے مطابق ہوتی ہے۔
اپنے بیان میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ صارفین کی تمام بلنگ ریگولیٹری کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہے اور صارفین کو جاری کردہ تمام بل میٹر ریڈنگ اور ریگولیٹری قوانین کے مطابق ہوتے ہیں ہم پر کسی بھی قسم کی اووربلنگ یا اضافی وصولی کا تاثر بے بنیاد ہے، صارف بجلی یا اوور بلنگ سے متعلق کوئی بھی شکایت 118 یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر درج کروا سکتا ہے۔
دریں اثنا بنارس میں بجلی کی بندش کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بنارس ٹاؤن سمیت شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ادارے کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری اور اپ گریڈیشن کی بدولت نیٹ ورک کا تقریباً 70 فیصد حصہ بشمول صنعتی زونز لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔