انتخابات میں عوام کی عدالت کا فیصلہ قبول کرینگے وزیر اعظم
کسی کے خلاف نہیں ہیں، ملک اپوزیشن اور باہر بیٹھے افراد کا بھی ہے،تقریب سے خطاب، صدر ،وزیر اعظم آزادکشمیر کی ملاقات
لاہور:
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ ملک چلانے کا بہترراستہ جمہوریت ہے،عوام کی عدالت سے جس کے حق میںبھی فیصلہ ہوگاوہی حکومت بنائے گا،انتخابات کے ذریعے عوام کی عدالت میں جائیںگے اور ان کا فیصلہ قبول کریںگے،کسی کو اس سلسلے میں ابہام میں نہیں پڑنا چاہیے، آج کا سب سے بڑا ٹاسک صاف شفاف الیکشن کران ہے، پارلیمنٹ مضبوط ہو گی تو تمام ادارے مضبوط ہوں گے، ہم کسی کے خلاف نہیں، یہ ملک اپوزیشن اور ملک سے باہر بیٹھے افراد کابھی ہے، عوام جسے چاہیںحکومت بنانے کاحق دیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیاست سے بالاتر اور میرٹ کے مطابق چل رہا ہے جس سے لاکھوں خاندان بلا امتیاز مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کوبی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امدادکے چیک، وسیلہ حق کے چیک، لائف انشورنس سرٹیفکیٹس او ربے نظیر ڈیبٹ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم راجا پرویزاشرف نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکے نام پر شروع کیا جانے والا پروگرام معاشرے کے کمزور، نادار اور غربت کی لکیرکے نیچے رہنے والے افرادکو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی کوشش ہے، یہ پروگرام کامیابی اور خوش اسلوبی سے کام کر رہا ہے اور ثابت کیا ہے کہ یہ دنیا کیلیے رول ماڈل ہے، یہ آئندہ بھی جاری رہے گا، عالمی امدادی اداروں نے بھی اس پروگرام کو سراہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی کل آبادی کا نصف حصہ بی آئی ایس پی کے ذریعے مالی امداد حاصل کر رہا ہے، اس پروگرام کے ذریعے معاشرے میں انقلاب آئے گا،انھوں نے کہا کہ افرادکی انفرادی کوئی حیثیت نہیں ہوتی بلکہ اجتماعی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے، عوام کی عدالت سے جس کے حق میں بھی فیصلہ ہوگا وہی حکومت بنائے گا، ہم کسی کے خلاف نہیں، ایک نکتے پر تمام متفق ہو جائیں تو کوئی جھگڑا باقی نہیں رہے گا۔
آن لائن کے مطابق وزیر اعظم راجاپرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سے گھبرانے والی جماعت نہیں،نہ ہم کسی کے خلاف ہیں اور نہ کسی کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں، انتخابات کی تیاری کے تمام مراحل جلد ہی طے ہوجائیںگے، حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں البتہ ملک قائم دائم رہے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن فرزانہ راجا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام کروڑوں مستحقین کی زندگیوں میںمثبت سماجی ومعاشی تبدیلیاں لا رہا ہے، ہم پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کے سفر پر گامزن ہیں اوراس مشن کو مکمل کر کے دم لیں گے، وزیر اعظم پرویز اشرف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔