کرپشن الزامات سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران ضمانت پر رہا

ہائیکورٹ کا اساتذہ کو 5،5 لاکھ روہے کے 2 ،2 مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چار پروفیسروں کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چاروں پروفیسرز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر مجاہد کامران، ،پروفیسر کامران عابد ، ڈاکٹر لیاقت اور امین اطہر کے وکلا نے بتایا کہ نیب نے ان کے موکلوں کوبے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا اور تقرریاں قانون کے مطابق عمل کی گئی ہیں۔ تمام اساتذہ معمر ہیں اور انہیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں ۔


یہ بھی پڑھیں: مجاہد کامران ہتھکڑی معاملہ؛ نیب افسران کومعافی مانگنے کا حکم

نیب کے وکیل نے ضمانتیں کی درخواستوں کی مخالفت کی اور واضح کیا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر پروفیسرز کو غیر قانونی تقرریوں کے الزام میں گرفتار کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی اور اساتذہ کو 5 ،5 لاکھ روپے کے دو، دو مچلکوں کےعوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story