یمن تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے وزیراعظم
یمن میں تنازع کا حل فوج کے ذریعے نہیں ہو سکتا تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان یمن میں فریقین کے مابین تنازع کے سیاسی حل کے لیے کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے یمنی سفیر محمد مطھر العشبی نے ملاقات کی اور یمنی قیادت کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات پہنچائیں جب کہ وزیراعظم نے بھی یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یمنی سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یمن میں بدامنی کا خاتمہ خطے اور بین الاقوامی امن کے لیے ضروری ہے، پاکستان کی طرف سے تنازع کے حل کے لیے غیر متزلزل مدد فراہم کی جائے گی جب کہ یمن کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان یمنی صدر ہادی کی قانونی حکومت کی بحالی کے لیے تعاون جاری رکھے گا اور تمام فریقین کے مابین تنازع کے سیاسی حل کے لیے کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں تنازع کا حل فوج کے ذریعے نہیں ہو سکتا، تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے تاہم پاکستان انسانی ہمدردی کے تحت ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔