نئے صوبے کمیشن کے مینڈیٹ میں فاٹا ہزارہ کو بھی شامل کیا جائے چوہدری نثار
کمیشن پنجاب میںصوبوںکیلیے ہے توفاروق ستاراورحاجی عدیل کاکیا کردار ہے،اپوزیشن لیڈر
اپوزیشن لیڈرچوہدری نثار نے پنجاب میں نئے صوبے کی تشکیل کی خاطراسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے تشکیل کردہ کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو قومی سطح کا بناکر اس کے مینڈیٹ میںفاٹا، ہزارہ صوبوں کوشامل کیا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میںچوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھاکہ زرداری لیگ نئے صوبے بنانے میںدلچسپی نہیںرکھتی، اس کا مقصد نئے صوبوں کا سیاسی فٹ بال بنانا اورمسلم لیگ (ن) کو کارنر کرنا ہے۔کمیشن کاقیام منافقانہ چال ہے جس کامقصد جنوبی پنجاب کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔مسلم لیگ ن نے کمیشن کیلیے نام نہیںدیے تھے۔انھوں نے کہا کہ ہم بہاولپور و جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میںہیں، فاٹااورہزارہ صوبوں کیلیے بھی دبائو ہے۔
کمیشن پنجاب میںصوبوں کیلیے ہے توفاروق ستار اورحاجی عدیل کااس میںکیاکردارہے، کمیشن پنجاب کیلیے ہے تو مسلم لیگ ن کو نصف نمائندگی دی جائے،تمام ارکان پنجاب سے ہوں۔ہمیں اس بات پرافسوس اور تشویش ہے کہ قومی اسمبلی کی اسپیکرایک دفعہ پھر حکومتی کھیل اوراس کے دہرے معیار کا حصہ بن گئی انھوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے مجھے زبانی پیغام ملا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے مجوزہ کمیشن کیلیے دو نام تجویز کریں ابھی ایک طرف پارٹی میں اس سارے مسئلے کو زیر بحث لانے کی تیاری کررہے تھے اور اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے اس کمیشن کے خدوخال قواعد وضوابط کے طریقہ کارکے پوچھ گچھ کے مرحلے میں تھے کہ گزشتہ روز امریکا میں بیٹھ کر اسپیکر کی طرف سے کمیشن کااعلان کردیا گیا جس میں ایک طرف ن لیگ کی نہ ہونے کی نمائندگی ہے۔
چوہدری نثار نے کہاکہ مسلم لیگ ن کسی صورت سندھ کی تقسیم کے حق میںنہیں ہے سندھ کی تقسیم کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش ہے جس سے ہم آگاہ ہیں اس لیے کسی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ہم اس کی بھرپورمخالفت کریں گے،انھوں نے کہاکہ پنجاب سے متعلقہ عوامی نمائندوں کو نئے صوبے بنانے کاحق دیاہے ان کوسرے سے نظراندازکردیاگیاہے اورباہر سے اٹھاکرممبران کو اس کمیشن کارکن بنادیاگیاہے کیا یہ فیصلہ فرحت اللہ بابر، فاروق ستار، حاجی عدیل اورغفورحیدری نے کرنا ہے کہ پنجاب کے فیصلے کس طرح ہوں گے ۔