کوئٹہخودکش دھماکا 2 ایف سی اہلکار جاں بحق4 دہشت گرد ہلاک

واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا ،بلوچستان میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق

واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا ،بلوچستان میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق، فوٹو: فائل

KARACHI:
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دھماکے ،فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قمبرانی کے علاقے شریف آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،ایف سی کے پیچھا کرنے پر کار سوار افراد نے گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا۔


پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پرفائرنگ کردی جس سے ایک شخص خاور جاں بحق،عظمت عثمان،عبدالحق بشیر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا ڈی آئی جی آپریشن وزیرخان ناصر نے ایکسپریس کو بتایاکہ فائرنگ لینڈ مافیا کے لوگوں نے کی گیارہ افراد کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ ہی کے علاقے برماہوٹل میں دوقبائل میں تصادم کے نتیجے میںچھ افراد جن میں دو خواتین شامل تھیں۔

زخمی ہوگئے کوئٹہ کے سریاب روڈ ایری گیشن کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص نور خان کو ہلاک جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کردیا ، آواران کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیاہے ، نمائندہ پشین کے مطابق سرانان مہاجرکیمپ میں گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں گلاں نامی شخص جاںبحق جبکہ عبدالحکیم زخمی ہوگیا ،سوراب سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نامعلوم افراد نے گدر بازار میں ایک شخص غوث بخش سناڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایااور انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔

Recommended Stories

Load Next Story